گنے کے آبادگاروں کا کل کرچی پریس کلب پربھو ک ہڑتال کا اعلان
میرپورخاص (بیورورپورٹ) فارمرز آرگنائزیشن کونسل سندھ کے تحت ہونے والے اجلاس میں حکومت سندھ سے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر آباد گاروں کے مسائل حل کئے جائیں اجلاس میں اتوار 18فیبر وری کو کراچی پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال کے فیصلے کی حمایت کی گئی تفصیلات کے مطابق فارمر ز آرگنائزیشن کونسل سندھ کا اجلاس مرکزی چیئر مین جاویدجونیجو کی صدارت میں جونیجو ہاﺅس میں منعقد ہوا جس میں سید الطاف شاہ، عبد اللہ مری، امام الدین مہر، اسماعیل شیخ، گل حسن پہنور، سرور شاہ، اور دیگر آباد گاروں نے شرکت کی اجلاس میں سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین جاوید علی جونیجو نے کہا کہ سندھ کی پانچ آباد گار تنظیموں ایف او سی سندھ ، سارک، ٹیل آباد گار ایسوسی ایشن، سندھ آباد گار ہاری تحریک ، سندھ آباد گار فورم، کے رہنماﺅں نے اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ اپنے مطالبات کے حق میں اتوار 18فیبر وری کو کراچی پریس کلب کے سامنے ہنگامی طور پر بھوک ہرتال کی جائے گی اور مطالبات منظور نہ ہونے پر وزیر اعلیٰ سندھ ہاﺅس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا انھوں نے کہا کہ حکومت سندھ اپنا جاری کردہ گنے کے سرکاری نرخوں کے نوٹیفیکیشن پر عمل درآمد کرانے میں ناکام ہے اس کی وجہ سندھ میں زیادہ تر شوگر مل مالکان سیاستدان ہیں اور 18 شوگر ملیں اومنی گروپ کی ہیں اور سب جانتے ہیں کہ یہ گروپ کس کا ہے جس کی وجہ سے سندھ حکومت مل مالکان کے خلاف کاروائی کرنے سے گریز کر رہی ہے اور ان مل مالکان کو نوازنے کے لئے غریب آباد گاروں کا زبر دست استحصال کر رہی ہے شوگر مل مالکان کھلے عام توہین عدالت کر رہے ہیں جبکہ سپریم کورٹ کا واضع حکم ہے کہ شاخوں کی ٹیل تک پانی پہنچایا جائے لیکن اس پر بھی عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے پانی کی قلت کی وجہ سے ٹیل کے آباد گاروں کی کروڑو ں روپے مالیت کی فصلیں سوکھ کر تباہ ہو رہی ہیں محکمہ آبپاشی سندھ میں حکومت سندھ کی ملی بھگت سے میگا کرپشن کا گڑھ بنا ہوا ے ٹیل کے غریب آباد گاروں کے بجائے مڈ کے با اثر زمینداروں کو پانی فراہم کیا جارہا ہے ۔
آباد گار بھو ک ہڑتال