وزیراعظم کون بنے گا لوح محفوظ پر لکھا جا چکا، کیپٹن صفدر
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) مریم نواز لاہور سے بینظیر بھٹو ائرپورٹ اسلام آباد پہنچیں تو ان کا مسلم لیگی رہنمائوں نے استقبال کیا وہ مانسہرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرنے کیلئے بڑے قافلے کے ساتھ روانہ ہوئیں تو کارکن فلک شگاف نعرے لگاتے رہے اور ان کی گاڑی پر پھول نچھاور کئے گئے۔ رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لودھراں میں عوام نے فیصلہ سنا دیا ہے وزیر اعظم کون بنے گا لوح محفوظ پر لکھا جا چکا ہے تحریک عدل میں اہم کیس سابق صدر مشرف کا ہوگا مگر سابق صدر پر ہاتھ ڈالنا آسان نہیں کیونکہ مشرف پر ہاتھ ڈالنے والا جرات مند ابھی پیدا نہیں ہوایحیٰ خان کے ساتھ بہت زیادہ زیادتی کی گئی تھی ادارے ماضی میں فیصلے کرتے رہے ہیں کہ کسے وزیر اعظم بننا ہے ووٹ کی طاقت سے پاکستان بنا اور ووٹ کی طاقت سے چلے گا اداروں کا کام گریڈ21 کے اندر رہ کر کام کرنا ہے یہ کام نہیں کہ عوام کی طاقت سے بننے والی حکومت کو بار بار توڑدیں دریں اثناء ملک مصدق اور مائزہ حمید نے کہا کہ وزیر اعظم کون ہوگا اس کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے اداروں نے نہیں ۔