تمام اضلاع میں جرائم پیشہ کیخلاف تیز ترین کاروائیاں جاری ہیں : شعیب دستگیر
لاہور(نمائندہ خصوصی)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں جرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے خلاف تیز ترین کاروائیاں جاری ہیں تاکہ معاشرے میں قانون کی حکمرانی برقرار رکھتے ہوئے شہریوں کی جان و مال کو ہر قسم کا تحفظ فراہم کیا جاسکے۔قصور پولیس نے گذشتہ ایک ماہ کی کارکردگی رپورٹ سنٹرل پولیس آفس بھجوائی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایات پر پولیس نے گذشتہ ماہ کے دوران مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے قتل، ڈکیتی، رابری جیسی سنگین مقدمات میں ملوث 127خطرناک مجرمان اشتہاریوں جبکہ32 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا، گرفتار مجرمان اشتہاریوں میں 32 اے کیٹگری کے اشتہاری بھی شامل ہیں اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے107بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 68 کلوگرام چرس،1321لیٹر شراب،280 لیٹر لاہن اور07 چالوبھٹیاں برآمد کرکے مقدمات درج کیے۔