تحریک انصاف کو مال روڈ پر ریلی کا اجازت نامہ فراہم کیا جائے، مسلم لیگ ن کا ڈپٹی کمشنر کو خط
لاہور (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ ن نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو 15 اگست کو مال روڈ کی ریلیوں کے حوالے سے خط لکھ دیا ہے، خط مسلم لیگ ن لاہور کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید توصیف شاہ نے خط میں کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے 15 اگست کو مال روڈ چیئرنگ کراس پر نکالی جانے والی ریلیوں کا اجازت نامہ فراہم کیا جائے،خط میں یہ بھی کہا گیا کہ معلومات تک رسائی کے سیکشن تھری کے تحت 15 اگست کو مال روڈ پر نکالی جانے والی ریلیوں کا اجازت نامہ فراہم کیا جائے، اگر قانون کے مطابق کارروائی نہ کی گئی اور خط میں درج معلومات تک رسائی نہ دی گئی تو عدالتی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں۔