حکومت نے باردانہ کیلئے گردآوری کی شرائط ختم کر دیں
اوچ شریف ( خبر نگار) پنجاب حکومت نے کسانوں کو بار دانہ کے حصول اور گندم کی فروخت کیلئے بہت ہی آسانیاں پیدا کردیں ہیں تاکہ کسانوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے گردآوری سسٹم کو ختم کردیا گیا ہے کمپیوٹر ائزیڈ سسٹم کے ذریعے باردانہ کی تقسیم کا عمل جاری ہے اب کاشتکاروں کو پانچ سو سے ایک ہزار بوری یکمشت ادا کی جارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار چوہدری محمد آصف فوڈ انسپکٹر اور معظم علی چنڑ فوڈ انسپکٹر اوچشریف نے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکار بھائیوں سے گزارش ہے کہ فوڈ سینٹر پر تشریف لاتے وقت کرونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں سرجیکل ماسک ضرور پہن کر آئیں۔ ایک لاکھ بیس ہزار بوری کا ٹارگٹ ہے تقریبا چالیس ہزار بوری کی تقسیم ہوچکی ہے آگے سلسلہ جاری ہے ۔