صدر عارف علوی کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر کو منعقد ہوگا جس سے صدر مملکتخطاب کریں گے۔ صدر مملکت کے خطاب سے نئے پارلیمانی سال کا آغاز ہو جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ صدر مملکت عارف علوی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ صدر مملکت اداروں کی فعالیت‘ ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی‘ ہم آہنگی‘ معاشی ترقی کے مختلف پہلوو¿ں پر اظہار خیال کریں گے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کے خطاب کے لیے پارلیمنٹ ہاو¿س میں انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ صدر مملکت کے خطاب سننے کے لیے مہمانوں کو خصوصی دعوت نامہ کا اجراءکیا گیا ہے۔ اس موقع پر مہمانوں کی مختلف مخصوص گیلریوں میں اعلیٰ سول اور فوجی حکام‘ سفارت کار اور ممتاز شخصیات موجود ہوں گی۔ دریں اثناءمنگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوگا۔ جس میں رواں مالی سال کا منی بجٹ پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
پارلیمنٹ اجلاس