وزیر اعلی سردار عثمان بزدار آج دو روزہ دورہ پر ڈیرہ آئینگے
ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ‘نمائندہ خصوصی)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدارآج 16نومبر کودو روزہ دورہ پرڈیرہ غازیخان آئیں گے دورہ کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے سردار عثمان احمد خان بزدار وزیر اعلی منتخب ہونے کے بعد پہلی مرتبہ اپنے آبائی علاقہ کا دورہ کریں گے پروگرام کے مطابق وزیر اعلی آج شام چار بجے خصوصی طیارہ کے ذریعے ڈی جی خان ائر پورٹ اور ائرپورٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر غازی میڈیکل کالج پہنچیں گے جہاں سیدھے ٹیچنگ ہسپتال کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کریں گے اس کے بعد سرکٹ ہائوس میں ارکان پارلیمنٹ ،بلدیاتی چیئرمین اور معززین کے وفود سے ملاقاتیں کرنے کے بعد رات بلاک 17میں اپنی رہائش گاہ پر قیام کریں گے وزیر اعلی 17نومبر کو کمشنر آفس میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد بذریعہ ہیلی کاپٹر اپنے آبائی علاقہ بارتھی جائیں گے بارتھی میں سردار عثمان احمد خان بزدار دوسڑکوں کا افتتاح اور قبائلی وفود سے ملاقات کرنے کے بعد تونسہ شریف پہنچیں گے تونسہ شریف میں وزیر اعلی دربار سلیمانیہ اور دربار محمودیہ کی زیارت کرنے کے بعد اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے ملاقاتیں کریں اور رات تونسہ شریف مین اپنی رہائش گاہ پر قیام کریں گے18نومبر کو وزیر اعلی بذریعہ ہیلی کاپٹرملتان اوربعد میں لاہور کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔