پی ٹی آئی کی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں حرام کردیں، ملک بھر میں کلین سویپ کریگی: مقبول بخاری
ملتان (نامہ نگار خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما وامیدوار پی پی 213مقبول بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔ آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں، آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف ملک بھر میں کلین سویپ کریگی۔ عمران خان وزیراعظم بن کر ملک کو ترقی یافتہ بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ پی پی 213 سے تحریک انصاف کی ٹکٹ ملی تو نشست جیت کر دکھاؤں گا۔ 25سالہ سیاسی زندگی میں ہمیشہ عوام کی خدمت کی۔ آئندہ بھی عوام کی خدمت کرینگے۔