روس : جیل میں گارڈز کو یرغمال بنانے والے 5 قیدیوں کو ہلاک کر دیا گیا

روس کے روستوف ریجن میں حراستی مرکز میں گارڈز کو یرغمال بنانے ولے 5 قیدیوں کو ہلاک کر دیا گیا۔روسی حکام کے مطابق گارڈز کو یرغمال بنانے والے 5 قیدی روسی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارے گئے. سکیورٹی گارڈز کو بحفاظت آزاد کرا لیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ قیدی اپنے سیل کی کھڑکی کی سلاخیں توڑ کر گارڈ روم میں داخل ہوئے تھے، گارڈز کو یرغمال بنانے والے قیدیوں کا دعویٰ تھا کہ وہ داعش کے حامی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق قیدیوں نے کار اور فرار ہونے کیلئے محفوظ راستے کا مطالبہ کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن