امن کمیٹی پولیس اور شہریوں میں فاصلہ کم کررہی ہے: راجہ و سیم سیفی

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پولیس اور شہریوں کا ایک دوسرے سے تعاون اور معاونت مثالی سماج کی علامت ہے۔ مقام شکر ہے کہ وطن عزیز میں پولیس اور شہریوں میں فاصلہ کم ہورہا ہے ان شا اللہ امن کمیٹیوں کے عہدیدار اور ممبران امن وامان کے سازگار فضا کے لیے پوری طرح سرگرم رہیں گے۔ یہ باتیں ممبر ضلعی امن کمیٹی و تحصیل صدرراولپنڈی آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن راجہ محمد وسیم سفی نے سپرنٹنڈنٹ پولیس راولپنڈی ناصر نواز سے گفتگو میں کیں۔ ملاقات میں ڈی ایس پی سرکل مرزا جاوید اور انسپکٹر پولیس اسٹیشن ریس کورس راجہ افتخار بھی موجود تھے۔ سماج دوست شخصیت راجہ وسیم نے پولیس حکام کو تعلیمی اداروں کے وزٹ اور لیکچرز ڈیلور  کی دعوت دی۔

ای پیپر دی نیشن