کینٹ بورڈ چکلالہ کے اعلی'حکام توجہ دیں!!!
مکرمی! گلستان کالونی نزد ایوب پارک کی لین نمبر 3 میں نظریہ پاکستان سکول کے قریب پانی کی پائپ لائنوں کے اوپر وال لگاتے ھوئے اہلکاروں نے مناسب فاصلہ کا خیال ملحوظ خاطر نہیں رکھا اور نظریہ پاکستان سکول کے سامنے ہی دو وال لگا دئے. دوسری جانب مذکورہ وال سڑک کے درمیان سڑک کی سطح سے بھی اوپر نصب کر دیا گیا ہے جس سے تیز دھار لہ نما چیز سڑک کے باہر نکلی ہوئی ہے جس کے باعث یہاں سے گزرنے والی متعدد گاڑیوں کے ٹائر پنکچر ہی نہں بلکہ پھٹ چکے اور مکینوں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے ۔علاقہ کے سنجیدہ مکینوں نے اصلاح احوال کے لیئے متعدد مرتبہ رجوع کیا مگر نتیجہ صفر رھا۔گلستان کالونی کے مکینوں کا پر زور مطالبہ ھے کہ گلیوں کے درمیان نکلے ھوئے پائپوں کو بتایا جائے تا کہ یہاں سے گزرنے والے گاڑیوں کے سوار نقصان سے بچ سکیں، سٹیشن کمانڈر راولپنڈی اور کینٹ بورڈ انتظامیہ اس جانب توجہ کریں تو مسئلہ حل ھو سکتا ھے( متاثرین گلستان کالونی چکلالہ کینٹ کینٹ)