لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے طالبہ کو پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی
لاہور (لیڈی رپورٹر) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے سیدہ ام کلثوم نقوی کو انوائرنمنٹ سائنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی۔ انہوں نے اپنا مقالہ پروفیسر ڈاکٹر عارفہ طاہر شعبہ انوائرنمنٹ سائنس کی نگرانی میں مکمل کیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے سکالر اور ان کی سپروائزر کو مبارکباد دی ہے۔