ڈی ایس پی ڈولفن سکواڈ عمر فاروق بلوچ کی شہید ڈولفن اہلکار ساجد محمود کی قبر پرحاضری
لاہور(نمائندہ خصوصی) لاہور پولیس کی جانب شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری۔ ڈی ایس پی ڈولفن سکواڈ عمر فاروق بلوچ کی جانب سے شہید ڈولفن اہلکار ساجد محمود کی قبر پر حاضری دی گئی۔ انہوں نے اس موقع پر قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ڈی ایس پی ڈولفن سکواڈ صدر ڈویژن عمر فاروق بلوچ کا کہنا تھا کہ شہید ہمارا فخر ہے۔ پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے سینکڑوں قربانیاں دے چکی اور آئندہ بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔