سپریم کورٹ کافیصلہ عوام کی رائے پرشب خون کے مترادف ہے‘ کیپٹن صفدر
او گی(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے ممبرقومی اسمبلی کیپٹن صفدرایم این اے نے کہاہے کہ نوازشریف کے خلاف سپریم کورٹ کافیصلہ22کروڑعوام کی رائے پرشب خون کے مترادف ہے، قوم نے پانچ افرادکے اس فیصلہ کومکمل طورپرمستردکردیاہے،ملک کے ایک منتخب وزیراعظم کوایک ایسے جرم میں سزادی گئی ہے جواس نے کیاہی نہیں ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے مسلم لیگ ن کے زیراہتمام میلادچوک اوگی میں میاں نوازشریف سے اظہاریکجہتی کے سلسلے میں جلسہ عام سے خطاب میں کیا، ،کیپٹن صفدرنے کہاکہ قوم کابچہ بچہ آج یہ سوال کررہاہے کہ نوازشریف کے خلاف توکیس پانامہ کاتھا،یہ اقامہ میں نااہلی کافیصلہ کہاں سے آگیا، انصاف کے اداروں پرسوال اسلئے اٹھ رہے ہیں کہ جب مشرف جیسے آئین توڑنے والے لوگ دندناتے پھریں گے ان پرآرٹیکل چھ نہیں لگے گااورایک منتخب وزیراعظم کودفعہ 63,62میں نااہل قراردیکرنکالاجائے گاتوپھرانصاف میں سب کچھ کالاکالاتونظرآئے گا،انہوں نے کہاکہ آج ایک سازش کے تحت کچھ عناصر احتساب کے نام پر نوازشریف اورانکے خاندان کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال پاکستان کی اقتصادی ومعاشی ترقی کاراستہ روکنے کے درپے ہیں،یہ پاکستان کابہت بڑاالمیہ ہے کہ یہاں آئین توڑنے اورجمہوریت کی بساط لپیٹنے والوں کوعدلیہ نے نہ صرف آئین میں ترمیم کااختیاربلکہ کلین چٹ بھی دیا،مگرعوام کے ووٹوں سے منتخب قیادت کورسواکرنے کی کوشش کی گئی 2013کے عام انتخابات میں کامیابی کے بعدپاکستان کودنیاکی ابھرتی ہوئی معاشی طاقت بنادیا،ان پربددیانتی تھونپ دی گئیلیکن شریف خاندان کادامن صاف ہے اور قوم نوازشریف کے ساتھ کھڑی ہے ،سازش کرنے والو ں کومنہ کی کھانی پڑے گی، جولوگ جھوٹ بول بول کردوسروں کی کردارکشی کررہے ہیں،قوم دیکھے گی ، یہ ترقی کے دشمن لوگ جلد منہ چھپاتے پھریں گے
کیپٹن صفدر