ایران پر حملہ کیا تو اسرائیل کا بہت نقصان ہو گا: خواجہ آصف 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو اسرائیل کا بہت نقصان ہو گا۔ ایران جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے، اسرائیل کی جانب سے ایرانی سفارتخانے پر حملہ کھلی خلاف ورزی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ اسرائیل کی طرف سے خود مختار ملک کے سفارتخانے پر حملہ کیا گیا۔ پاکستان کا ایران کے ساتھ ایک واقعہ ہوا تھا لیکن الحمد اللہ ایران سے تعلقات مستحکم ہیں۔ ایران کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ فلسطین کے ساتھ کھڑا ہونے کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ اس جنگ کے اثرات پوری دنیا میں جائیں گے، جو بڑے ممالک اسرائیل کی پشت پناہی کر رہے ہیں یہ آگ ان کو بھی لپیٹ میں لے گی۔ پاکستان فلسطین کی آزادی کیلئے دعا گو اور ان کا حمایتی بھی ہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ کشیدگی بڑھے  لیکن فلسطین میں قتل عام بند ہونا چاہئے، خواجہ آصف نے کہا کہ گوادر سے ایرانی سرحد تک اپنے حصے کی گیس پائپ لائن بنا رہے ہیں۔ سعودی عرب اور یو اے ای کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق اس وقت پاکستان پر کوئی دباؤ نہیں، اپوزیشن کی جنگ اقتدار میں حصے کی ہے۔ محمود خان اچکزئی، مولانا فضل الرحمٰن اور اختر مینگل عبوری حکومت میں ہمارے ساتھ تھے اگر چند مہینوں میں معیشت بہتر ہو جاتی ہے تو سیاسی محاذ پر خطرہ نہیں ہو گا۔ اس وقت عام آدمی اپنی مشکلات کا حل مانگتا ہے۔بھارت کشمیر پر لچک دکھائے تو تجارتی تعلقات بحال ہو سکتے ہیں ۔بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات اسی صورت میں بحال ہو سکتے ہیں کہ بھارت کشمیر پر لچک دکھائے۔ انڈیا میں جب تک الیکشن نہ ہو جائیں تب تک پاکستان نہ بھارت تجارت شروع کریں گے ۔

ای پیپر دی نیشن

مصنوعی لکیریں

منظر الحق Manzarhaque100@gmail.com  قدیم زمانوں میں دنیا کی ہیئت آسان ہوا کرتی تھی،جغرافیائی سرحدوں و لکیروں کا نام و نشان تک نہ ہوتا ...