مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب آصف محمود کامری روڈ راولپنڈی کا دورہ
راولپنڈی(جنرل رپورٹر) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے گزشتہ روزمری روڈ راولپنڈی کا دورہ کیا اور مری روڈ پر جاری تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا،اس موقع پر مشیر زیر اعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی کی تمام شاہرائوں کی خوبصورتی کو مزید بہتر کرنے اور نئی اقسام کے پودے لگانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کام کو جلد ختم کرنے کی ہدایات دیں،ایک میٹنگ میں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نے پی ایچ اے راولپنڈی شہر کی تمام شاہرائوںبلخصوص اہم شاہرائوں کی تزئین و آرائش کو جلد ازجلد مکمل کرنے اور جدید طرز پر کرنے کی ہدایات جاری کی۔