سعودی حکومت کا کوٹہ ختم کرنے کا اعلان آئندہ سال 50 لاکھ مسلمان حج کرینگے
جدہ (اے پی پی) سعودی حکومت نے حج کوٹے کے خاتمہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سال 50لاکھ مسلمان فریضہ حج کی سعادت حاصل کرینگے جبکہ آئندہ 5سال کے دوران عازمین حج کی تعداد 3کروڑ تک پہنچ جائیگی ۔ سعودی اخبار نے وزیر حج بندرحجاز کے حوالہ سے بتایا کہ رواں سال بھی حج کے دوران حجاج کرام کیلئے تمام سہولتوں کی فراہمی میں جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد لی گئی ہے ۔ حجاج کرام کو ویزوں کے اجراء کے حوالہ سے وزارت حج اور وزارت خارجہ نے مل کر کام کیا ہے ۔ اندرون ملک سے حج کے خواہشمند افراد کو دوران حج خدمات کی فراہمی کیلئے اپنی پسند کے ٹور آپریٹرز اور دیگر اداروں کے انتخاب کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔