فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹر ی( ایف پی سی سی آئی) نے الیکشن شیڈول برا ئے سال 2021کا اعلا ن کر دیا
لاہور (کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹر ی( ایف پی سی سی آئی) نے الیکشن شیڈول برا ئے سال 2021کا اعلا ن کر دیا ہے۔ اس امر کا اظہارایف پی سی سی آئی کی ایگز یکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ہے جس میں ایف پی سی سی آئی کے عہدیداران برا ئے سال 2021کے لیے الیکشن شیڈول منظور کیا ہے۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر، سنیئر نائب صد ر اور نائب صدور کے شیڈول منظور کر لیا ہے۔ الیکشن کے لیے پو لنگ 30دسمبر2020بروز بدھ کو ہو گی۔Rotation کے مطا بق ایف پی سی سی آئی کے صدر کا انتخاب صوبہ سندھ سے ہوگا۔اس سلسلے میں تین رکنی الیکشن کمیشن کا بھی اعلان کر دیا کیاگیا ہے جو کہ علی رحیم، شا ہد وسیم اور ارشد خورشید پر مشتمل ہیں۔