ترکی: کارکو بچاتے ٹرک نہر میں جاگرا ،22 افراد ہلاک، 13زخمی
انقرہ (اے ایف پی) ترکی میں تیز رفتار ٹرک کار کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو کر نہر میں گرنے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ہو گئے۔ ترک میڈیا کے مطابق حادثہ مغربی صوبے ازمیر میں پیش آیا۔ مرنے والوں میں 2 کم سن بچوں سمیت حاملہ خاتون بھی شامل ہے جبکہ ٹرک ڈرائیور کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرک میں غیر ملکی تارکین وطن سوار تھے اور ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔