بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کیلئے میپکو ریجن کے زیرانتظام ٹاسک فورسز قائم
ملتان (نامہ نگار خصوصی) وفاقی حکومت کی بجلی چوری کی قومی مہم کے دوران میپکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن شروع کیاجارہاہے ۔بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے لئے میپکو ریجن کے زیر انتظام ڈویژن اور ضلع کی سطح پر ٹاسک فورسز قائم کردی گئی ہیں جس میں ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو) اور ضلعی انتظامیہ کے ارکان شامل ہیں ۔ میپکو کی چیکنگ ٹیموں کو پولیس اور ضلعی انتظامیہ سپورٹ کرے گی اور ہر ممکن مدد فراہم کرے گی ۔ یہ بات چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر محمد اکرم چوہدری نے میپکو ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے کہی جس میں 9آپریشن سرکلوں کے سپریٹنڈنگ انجینئرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ بااثر اور بڑے بجلی چوروں کے خلاف ایکشن لیاجائیگا۔تمام سپرنٹنڈنگ انجینئرز افسران ٹاسک فورسز کو مکمل تعاون فراہم کریں۔