پاکستان میں کھیلوں کو فروغ دینا ہوگا،اسفن یار بھنڈارا
راولپنڈی(آئی این پی)رکن قومی اسمبلی اسفن یار بھنڈارا نے کہا ہے کہ پاکستان مین کھیلوںکے زیادہ سے زیادہ فروغ کی ضرورت ہے تاکہ نوجوان نسل کودہشت گردی ،ڈرگز اور دیگر منفی سرگرمیوں سے دور رکھاجائے۔اسپورٹس کے فروغ میں ملٹی نیشنل اور نیشنل کمپنیوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ہمیں ایک صحت مند معاشرے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریس کورس پارک راولپنڈی میں 114ویں ایم پی بھنڈارا میموریل پولو کپ فائنل میچ میں کامیاب ٹیم میں انعامات تقسیم کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پولوٹورنامنٹ میں چھ ٹیموں نے حصہ لیا تقریب کے مہمان خصوصی ری پبلک آف بلغاریہ کے سفیر مسٹر ریمن تھے ۔فائنل میں کالاباغ آسیان کی ٹیم نے آٹھ گول کرکے پانچ گول کی برتری سے سیکورٹی2000کی ٹیم کو شکست دی ۔