بجٹ لفظوں کا گورکھ دھندہ ،مرکزی مسلم لیگ مسترد کرتی ہے:ڈاکٹر مزمل اقبال 

لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب کے حالیہ بجٹ نے حکومتی نااہلی کا پول کھول کر رکھ دیا ہے۔ یہ بجٹ نہیں بلکہ لفظوں کا گورکھ دھندہ ہے لفظوں کے اس گورکھ دھندے کو مرکزی مسلم لیگ مسترد کرتی ہے۔2024-25 کا  بجٹ حکومت کا نہیں بلکہ آئی ایم ایم ایف کا تیار کردہ ہے۔ سہاروں پر بننے والی حکومت ملکی مسائل حل نہیں کر سکتی۔

ای پیپر دی نیشن