عوامی حقوق کی بات کرنے والی جماعتیں خاموش، حکومتی نااہلی کی سزا عوام کو دی جا رہی ہے،سعید غنی
ایم کیو ایم والوں سے زیادہ غیرت مند تو پرویز خٹک نکلے جو اپنے صوبے میں گیس نہ ہونے پر بول پڑے، چینی اور پیٹرول بحران اس حکومت نے پیدا کیا، نیپرا نے جنوری کی بجلی بلوں میں اضافہ کیا کہ تیل سے بجلی بنائی جا رہی ہے جو مہنگی پڑتی ہے،آپ کی فصلیں تباہ ہورہی ہیں اور گندم کی فصل متاثر ہونے کا مطلب یہ ہے کہ آٹے کا بحران ایک مرتبہ پھر پیدا ہو گا،وزیر اطلاعات سندھ کی پریس کانفرنس
وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ حکومتی نالائقی اور نااہلی کی سزا عوام کو دی جا رہی ہے، کراچی کے لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں گزشتہ 3ماہ سے حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا رہی ہے، چینی اور پیٹرول بحران اس حکومت نے پیدا کیا، نیپرا نے جنوری کی بجلی بلوں میں اضافہ کیا کہ تیل سے بجلی بنائی جا رہی ہے جو مہنگی پڑتی ہے۔آپ کی فصلیں تباہ ہورہی ہیں اور گندم کی فصل متاثر ہونے کا مطلب یہ ہے کہ آٹے کا بحران ایک مرتبہ پھر پیدا ہو گا،ہفتہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم والوں سے زیادہ غیرت مند تو پرویز خٹک نکلے جو اپنے صوبے میں گیس نہ ہونے پر بول پڑے۔ ان کراچی کے نام نہاد ٹھیکیداروں ایم کیوایم کو شرم نہ آئی کے کراچی میں گیس نہ ہونے پر بولتے،انہوں نے کہا کہ چینی اور پیٹرول بحران اس حکومت نے پیدا کیا، نیپرا نے جنوری کی بجلی بلوں میں اضافہ کیا کہ تیل سے بجلی بنائی جا رہی ہے جو مہنگی پڑتی ہے۔آپ کی فصلیں تباہ ہورہی ہیں اور گندم کی فصل متاثر ہونے کا مطلب یہ ہے کہ آٹے کا بحران ایک مرتبہ پھر پیدا ہو گا،سعید غنی نے کہا کہ ایل این جی میں کرپشن ہوئی اور گیس بحران سب کے سامنے ہے۔ ایل این جی بروقت نہ منگوانے کی سزاعوام کو کیوں دی جارہی ہے؟ یہاں حکومتی نالائقی اور نااہلی کی سزاعوام کو دی جا رہی ہے، ادویات کی قیمتوں میں بھی بدستور اضافہ ہو رہا ہے اور ملک میں گیس کا بحران ہے صنعتوں کو گیس نہیں مل رہی،صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جب نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی تو دو اراکین نے اختلاف کیا۔ پورے ملک میں کسانوں کو کھاد نہیں مل رہی۔ عوام کے حقوق کی بات کرنے والی جماعتیں خاموش ہیں، بجلی، گیس، یوریا، چینی، گندم بحران پر ایک لفظ بھی ان کے منہ سے نہیں نکلا۔