گھی اورخوردنی آئل کی قیمتوںمیں اضافہ عوام دشمن اقدام ہے: خواجہ عمران نذیر
لاہور ( خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ،ارکان قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک ،علی پرویز ملک اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے خوردنی آئل اور گھی کی قیمتوں میں مزید اضافے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے، اوراسے عوام دشمن اقدام قراردیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے مسلسل اضافہ کررہی ہے خوردنی آئل اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا ہے۔عوام پہلے ہی آٹا، چینی اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں آئے روز اضافے سے عوام پریشان ہیں۔