جماعت المسلمین 2023 کا مجلس شوری کا انتخاب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت المسلمین محمد اشتیاق صاحب کی سربراہی میں مجلس شوری کا اجلاس برائے انتخاب عہدیداران سال 2023 مرکز جماعت المسلمین میں منعقد ہوا۔ مذکورہ اجلاس میں فردا فردا ایک ایک عہدیدار کی کارکردگی کو جانچا گیا بعض عہدیداران کو ہدایت جاری کی گئی۔ اس طرح مشاورت کے ساتھ کارکردگی کی بنیاد پر سال 2023 کے لئے مصدق سرفراز جنرل سیکرٹری، اسلم پردیسی نائب صدر، عتیق الرحمن جوائنٹ سیکرٹری، شیخ عبدالواجد تبلیغ سیکرٹری، عبدالحمید ایجوکیشن سیکرٹری، رئیس احمد فنانس سیکرٹری، ندیم اختر سوشل ویلفیئر سیکرٹری، محمد اظہار پبلی کیشن سیکرٹری، فیصل رفیق انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکرٹری اور عبدالمعز صدیقی آفس سیکرٹری کے لئے منتخب کیا گیا۔ جس کی توثیق امیر جماعت المسلمین نے کی۔