حیا ء ایمان کا حصہ ہے‘ نوجوان بے حیائی سے دور رہیں عبدالقادر شاہ شیرازی
کراچی ( پ ر) انجمن فیضان الاسلام کراچی پاکستان کے تحت دارا لعلوم غوثیہ شیرازیہ گلشن عسکری بن قاسم میں فکری نشست ہوئی جس میں اسکول مدارس کے طلباء اور نوجوانوں نے شرکت کی‘جس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ صاحبز ادہ پیر سید عبدالقادر شاہ شیرازی نے کہا کہ حیاء ایمان کا حصہ ہے ‘ نوجوان نسل ہرقسم کے بے حیائی کے کاموں سے ہمیشہ دور رہیں ‘اسی میںہم سب کی بھلائی ہے اوریہی تعلیمات اسلامی ہے ‘ آج عالم کفر مختلف پر فریب ناموں سے مسلمانوںخصوصاً نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کے لیئے نت نئے فتنوں اورثقافتوں کوفروغ دینے میں مصروف عمل ہیں ‘ ویلنٹائن ڈے جیسی خرافات کی دین اسلام میں کوئی گجائش نہیں ‘ ویلنٹائن ڈے کومنانے کے بجائے حیاء کوفروغ دے کر دین اسلام کو تقویت پہنچائی جائے اسی میں ہماری کامیابی ہے۔