دریائے سندھ میں پانی کی شدید کمی، چشمہ بیراج کے 56 سپل ویز بند

میانوالی (نامہ نگار) ارسا ذرائع کے مطابق دریائے سندھ میں پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے چشمہ بیراج میں پانی کی آمد بند ہوچکی ہے، چشمہ بیراج کے تمام 56 سپل ویز بند دئیے گئے ہیں اور چشمہ بیراج سے جنوبی پنجاب اور دریائے سندھ کو پانی کی فراہمی مکمل طورپر معطل ہوچکی ہے۔ علاوہ ازیں چشمہ بیراج سے نیوکلیئر پاور پلائنس اور ہائیڈرو پاور کو پانی کی فراہمی بھی معطل کردی گئی ہے۔ علاوہ ازیں چشمہ جہلم لنک کنیال نہر بھی بند کر دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن