چہلم حضرت امام حسین‘عرس حضرت داتا گنج بخش ‘ آج کیلئے سکیورٹی ‘روٹ پلان

لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس نے آج چہلم حضرت امام حسین ؓ اور عرس حضرت داتا گنج بخش کی تقریبات پر سکیورٹی اور روٹ پلان جاری کردیا ہے۔یادگار شہدا سرکلر روڈ اردو بازار سے تمام عزاداران چیکنگ کے بعد بھاٹی چوک گامے شاہ جلوس میں شامل ہو سکیں گے۔عرس زائرین شہدا چوک سے اردو بازار سے ہوتے ہوئے جی سی یونیورسٹی روڈ سے ٹبہ بابا فرید ریٹیگن روڈ سے داتا دربار پہنچ سکیں گے۔چہلم عزادار شہدا چوک اردو بازار سرکلر روڈ سے چیکنگ کے بعد بھاٹی چوک کربلا گامے شاہ پہنچیں گے۔عرس کیلئے ٹیکسالی چوک آزادی فلائی اوور جانب شاہدرہ سے آنیوالے زائرین داتا دربار روڈ سے عرس کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔سگیاں آوٹ فال روڈ کی جانب سے زائرین ٹبہ بابا فرید سے داتا دربار حاضری دے سکیں گے۔ضلع کچہری سے عرس کی تقریبات پر آنے والے زائرین ریٹی گن روڈ ٹبہ بابا فرید سے عرس کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔عزاداران ضلع کچہری سے سیدھا لوئر مال روڈ سے تین درجاتی چیکنگ کے بعد جلوس چہلم میں شامل ہو سکیں گے۔چہلم پر آنے والے عزاداران ٹیکسالی چوک سے ہوتے ہوئے اونچا چیت رام براستہ اندرون بھاٹی گیٹ جلوس میں شرکت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

شرجیل اعوان اور قومی خدمت 

 محبِ وطن سیاسی ورکر وہ فرد ہے جو اپنے ذاتی مفاد سے بالاتر ہو کر ملک و قوم کی خدمت کے لیے کام کرتا ہے۔ اس کی سیاست کا مقصد ...