اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس 21 اگست کو طلب
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کا اجلاس 21اگست کی صبح ساڑھے 10بجے طلب کر لیا گیا۔ اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایا گیا ہے ، ریکوزیشن کے مطابق صوبہ میں امن و امان خراب ہے لہذا اس پر ایوان میں بحث کی جائے ۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ اجلاس میں اپوزیشن بھرپور احتجاج کرے گی۔