آج پاکستان کے بیس کروڑ شہری14اگست کو 70ویں یوم آزادی منا رہے ہیں۔ اس تاریخی دن کو مناتے وقت ہمیں یادرکھنا چاہیے کہ یہ آزادی کی نعمت قائداعظم کی مخلصانہ اور مدبرانہ قیادت ہندو پاک کے مسلمانوں کی عظیم قربانیوں سے حاصل ہوئی۔ آج ہمیں یہ تاریخی دن مناتے ہوئے یادرکھنا چاہیے کہ آزادی کی حفاظت کے لئے پاکستانی عوام پر سال1947 اور سال1965 اور سال1971میں جنگ مسلط کی گئی۔ سال1971 کی جنگ میں مشرقی پاکستانی کو علیحدہ کردیا گیا۔ ہماری قوم پر دہشت گردی کی لعنت مسلط کردی گئی۔ معصوم شہریوں اور بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا تاکہ وطن عزیز پاکستان خدانخواستہ افراتفری کا شکار ہو کر ناکام ہو جائے۔ آج یہ تاریخی دن مناتے ہوئے قومی تقاضے ہیں کہ ہم آزادی پاکستان کے حصول اور تحفظ آزادی کی جنگ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے یہ عہد کریں کہ ہم بانی پاکستان قائداعظم کے نقش قدم پر چل کر ملک میں اسلامی مساوات پر مبنی جمہوریت اور اکیسویں صدی قومی تعمیر و ترقی کے لئے ہر بچہ و بچی کو بامقصد مفت معیاری تعلیم کی سہولت اور قومی صنعت و زراعت کو ترقی دے کر ہر سال18 لاکھ نوجوانوں کو بامقصد روز گار کی فراہمی اور محنت و قومی خدمت سرانجام دینے والے جناب رسول پاکؐ کے فرمان کے مطابق اللہ کے حبیب کا درجہ دلوانے کا پرزور مطالبہ کریں گے اور سماج میں امیر غریب کے مابین بے پناہ اونچ نیچ ختم کرا کر اور اکیسویں صدی میں قوم کو جدید ٹیکنالوجی سے منور کرنے کے لئے وسیع تر مقاصد کی تکمیل کرنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گے اور ملک میں سماجی انصاف اور ملک کا حکمران ا اور اشرافیہ و سرمایہ دار جاگیردار طبقہ قائداعظم کے نقش قدم پر چلیں جنہوں نے اپنی اربوں روپے کی جائیداد کو بچوں کی تعلیم کے لئے وقف کردی۔
اللہ تعالی ہمیں ان قومی تقاضوں کورنگ و نسل اور مذہبی فرقہ بندی سے بلند ہو کر پورا کرنے کی توفیق دے۔ آمین
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024