لاہور (اپنے نمائندے سے+ ریڈیو نیوز+ ایجنسیاں) گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی آسامی پُر کرنا قانونی تقاضا ہے۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال کا بطور چیئرمین نیب اچھا انتخاب ہو گا۔ ان کا دوران سروس کردار غیر جانبدار رہا۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال کی بطور چیئرمین نیب تقرری اپوزیشن سمیت تمام لوگوں کے لئے قابل قبول ہو گی۔ شہباز شریف جوش خطابت میں بہت کچھ کہہ دیتے ہیں انہیں سوچ سمجھ کر بولنا چاہئے۔ مزار اقبال پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت میں بھی پنجاب کے تین صوبے بنائے گئے ہیں۔ سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی صدر زرداری پر تنقید غیر ذمہ دارانہ ہے وہ جوش خطابت مےں صدر مملکت کے بارے مےں جھوٹا پروپیگنڈا کرنے سے باز رہیں۔ سرائیکی صوبہ بن جائے گا تو اس سے وفاق کمزور نہیں بلکہ مضبوط ہوگا۔ امریکی شہری کا اغوا پاکستان کے خلاف سازش ہے توقع ہے کہ پنجاب حکومت جلد امریکی شہری کو بازیاب کروا لے گی۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ پاکستان کا خواب علامہ محمد اقبال نے دیکھا اور قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت کی وجہ سے معرض وجود مےں آیا۔ ہم قائداعظم اور علامہ محمد اقبال کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔ گورنر ہاﺅس مےں یوم آزادی کی تقریب سے گورنر پنجاب کے خطاب کے دوران افطاری کا وقت ہوگیا لیکن گورنر کھوسہ نے اپنی تقریر جاری رکھی۔ اپنے نمائندے کے مطابق گورنر سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ طالب علم اس قوم کا مستقبل ہےں اور پاکستانی قوم ایک بہادر قوم ہے۔ یہ بات انہوں نے گورنر ہاﺅس مےں پنجاب بھر کی سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز سینئر فیکلٹی ممبرز اور طلبہ و طالبات کے اعزاز مےں دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ افطار ڈنر مےں متعدد یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز سمیت سینئر یونیورسٹی اساتذہ نے شرکت کی۔ قبل ازیں طلبہ و طالبات نے ملی نغمہ پیش کیا۔
لطیف کھوسہ
لطیف کھوسہ