احمد لدھیانوی‘ ابوالخیر زبیر‘ میجر طاہر صادق کی مولانا سمیع الحق کی رہائشگاہ آمد‘ عیادت سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
اکوڑہ خٹک(آئی این پی)جمعیت علماء اسلام اوردفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی عیادت کے لئے ملک بھر سے قائدین علماء کرام اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والوں کا آنے کا سلسلہ جاری ،جمعیت علماء پاکستان نورانی کے امیر مولانا ڈاکٹر ابوالخیر زبیر ،اہل سنت و الجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی،ضلع اٹک کے سابق ضلعی ناظم اور پی ٹی آئی کے اہم مرکزی رہنما میجر طاہر صادق نے آج اکوڑہ خٹک میں قائد جمعیت مولانا سمیع الحق سے ان کی رہائش گاہ پرالگ الگ ملاقات کرکے عیادت کی او رملک کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا بالخصوص دینی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے پر کافی غوروخوض کے بعد آپس میں رابطوں کا سلسلہ جاری رکھنے پراتفاق کیا۔