پارٹی فیصلہ تسلیم نہیں، آزاد حیثیت میں الیکشن لڑوںگا:ممتاز عالم گیلانی
بہاولنگر(نمائندہ نوائے وقت)سابق وفاقی وزےر سےد ممتاز عالم گےلانی نے پارٹی فےصلے کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے آزاد حےثت مےں الےکشن لڑنے کا اعلان کر دےا۔ پےپلز پارٹی کے ضلعی صدر راﺅ اعجاز علی خان ،سٹی صدر ملک محمد سلےم اور درجنوں کارکنان کی موجودگی مےں مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے سےد ممتاز عالم گےلانی نے الزام عائد کےا کہ کرپشن کے ذرےعے جن وڈےروں نے پارٹی کو بدنام کےا آج وہی کارکنان کی ٹکٹوں کے آڑے آ کر پارٹی کو ختم کرنے کے در پے ہےں ۔بھٹو کے جانثار ساتھی جب ضےاءدور مےں قےد و بند کی تکلےفےں برداشت کر رہے تھے تو ےہ وڈےرے اس وقت جنرل ضےاءکی کابےنہ مےں شامل تھے جو آج پےپلز پارٹی کی ٹکٹےں تقسےم کرنے پر معمور ہےں پےپلز پارٹی کے خلاف اےک سازش ہو رہی ہے جسے ہم بے نقاب کرےں گے۔ ساری زندگی پےپلز پارٹی کے پلےٹ فارم سے عوامی خدمت پر نچھاور کرنے والے راﺅ اعجاز علی خان کو بھی ٹکٹ سے محروم کر دےا گےا جو ضلعی صدر اور دیرینہ کارکن ہےں ۔ مےں نے منتخب ہو کر عوامی خدمت کی مےرے مقابلہ مےں اےسے شخص کو ٹکٹ دے دےا گےا جو رات کی تارےکی مےں پارٹی مےں گھسا ہم الےکشن لڑیں گے پےپلز پارٹی کے کارکن اور عوام ہمارے ساتھ ہےں جاگےر داروں کو عبرت ناک شکست دےں گے ۔