فیروز والا سے دو لڑکیاں اغوا، ایک بازیاب، بچے سے زیادتی
فیروز والا (نامہ نگار) کوٹ عبدالمالک اور شاہدرہ میں دو لڑکیاں اغوا ایک بازیاب کرا لی گئی جبکہ کمسن لڑکے کے ساتھ اوباشوں نے بدفعلی کر ڈالی۔ بتایا گیا ہے کہ کوٹ عبدالمالک میں ریاست نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے محنت کش کی بیٹی اور ساتویں جماعت کی طالبہ (ش) کو سکول کے باہر سے اغوا کر کے فرار ہوگئے۔ نصراللہ نے ساتھی کی مدد سے محلہ دار کی بیٹی (ز) کو ورغلا کر اغوا کر کے فرار ہوگیا۔ پنڈ فیروز خالد میں اوباش راشد نامی نے نو عمر لڑکے زبیر کو اغوا کرنے کے بعد اسے تشدد کا نشانہ اور زیادتی کر ڈالی۔ دریں اثناء شاہدہ پولیس نے چند روز قبل اغوا ہونے والی لڑکی (ص) کو برآمد کر کے اسے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر کے اس کی درخواست پر اسے والدین کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔