ضلع کچہری کی نیو جوڈیشل کمپلیکس منتقلی کا ایک سال مکمل ہونے پر وکلاء کی ہڑتال ، عدالتی بائیکاٹ
ملتان (سپیشل رپورٹر) ضلع کچہری سے عدالتوں کی نیو جوڈیشل کمپلیکس منتقل ہونے کے اقدام کو ایک سال مکمل ہونے پر وکلاء کی جانب سے عدالتی بائیکاٹ کیا گیا۔ وکلاء نے یوم یکجہتی منایا۔ اس سلسلے میں ہائیکورٹ میں وکلاء ارجنٹ اور قتل کی اپیلوں کے علاوہ مقدمات میں جبکہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے مکمل دن عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ہیں اور مکمل ہڑتال کی گئی۔