جماعت اسلامی کی وضاحتیں ’’عذرگناہ بد تراز گناہ‘‘ کے مترادف ہیں: جماعت اہلسنت
لاہور (خصوصی نامہ نگار) فوج کی کردار کشی ملک سے غداری ہے۔ جماعت اسلامی کی وضاحتیں ’’عذر گناہ بد تر از گناہ‘‘ کے مترادف ہیں۔ منور حسن نے قوم کو فکری انتشار کا شکار کرنے کی ناکام کوشش کی۔ ان خیالات کا اظہارجماعت اہلسنّت کے مرکزی امیر صاحبزادہ سیّد مظہر سعید کاظمی، مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پیر شمس الدین بخاری، پیر خضر حسین شاہ، علامہ رفیق شاہ جمالی، پیر سرور شاہ موسوی، علامہ فاروق خان سعیدی، صاحبزادہ عثمان غنی، علامہ بشیر القادری، مولانا شیر محمد رضوی نے بھی خطاب کیا۔