اے سی کینٹ کے چھاپے‘ گرانفروشی پر متعدد شاپنگ سنٹرز کے مالکان دکانداروں کو بھاری جرمانے
لاہور(خبر نگار) اے سی کینٹ نبیلہ عرفان نے ضلعی انتظامیہ کی ٹیم کے ہمراہ ہائپر سٹار فورٹریس اسٹیڈیم پر چھاپہ مارا اور وہاں پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو چیک کیا۔اے سی کینٹ نبیلہ عرفان نے سبزیوں میں گرانفروشی کرنے پر نجی شاپنگ سنٹر کی انتظامیہ کو ڈیڑھ لاکھ روپے کا جرمانہ کیا۔ علاوہ ازیںڈسٹرکٹ آفیسر مانیٹرنگ اینڈ انکوائری امین اکبرچوپڑا کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے راوی روڈ میٹرو سٹوراور شاپ میکس سٹور ڈی ایچ اے پر چھاپے مارے اور وہاں پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو چیک کیا۔