صوم وصلواۃ کی نیت کا آغازگھر کی دہلیز سے ہوتا ہے‘علامہ عامر عبداللہ
کراچی(سٹی نیوز) جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان کے مر کزی مشیربرائے سیا سی امور وخطیب جامع مسجد ابراہیم خلیل اللہ نیوکراچی علامہ ڈاکٹر عامر عبد اللہ محمدی نے خطبہ جمۃُ المبارک کے شر کاء سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ صوم وصلواۃ کی نیت کا آغازگھر کی دہلیز سے ہو جایا کر تاہے انہوں نے کہا کہ عرش بریں کاخالق ومالک حضرت انسان کی مخفی سوچ اور نیت کو بھی قبل از بوقت جان لیا کر تاہے کیونکہ وہ ذات کریمی" علیم بذات الصدورـ" ہے اسکی بندگی وعبادت اور محمد عربی ﷺ کے احکامات اور خصوصاً پنج گانہ نماز کو وقت مقرر ہ پر پڑھنے والے نفوس قدسید کا اللہ تعالیٰ آسمان دنیاپرفرشتوں کی جماعت میں تذکرہ فر ماتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ بندگان خدا خلوت جلوت اور رات کے آخری پہر میں جب جب خالق ارض وسماں کو اپنے رخساروں پر آنسوئوں کی لڑیوں کی برکھا بر سا کر یاد کرتے ہیں تو رب تعالیٰ ان خوش نصیبوں کے اعمال صالحہ سے خوش ہو کر انہیں انعام واکرام سے نواز دیا کرتے ہیں کیونکہ عجز و انکساری اور زہد وتقویٰ ہی انسان کو بلندیوں والی قندیلوں پر براجمان کر دیا کر تے ہیں ۔ مولانا ڈاکٹر عامر عبد اللہ محمد ی نے کہا کہ ماہ صیام کو گزرے ابھی کچھ دن ہی ہوئے ہیں مجھے اور آپ کو چاہئے کہ ہم جس طرح پابندی وقت کے ساتھ پنجگانہ نمازادا کیا کر تے تھے بالکل ایسے ہی اب اپنے علاقے کی مسجد میں وقت مقرر ہ پر مسجد میں تشریف لا کر نما ز اد ا کریں ۔نمازوں میں غفلت و لا پر واہی اور وقت پر اد ا نہ کرنے سے نما ز کے خشو ع وخضو ع میں دراڑیں پڑ جاتی ہیں جنہیں پرُ کرنا ہمارے لئے مشکل ہو جا یا کر تاہے دینی ودنیاوی امور وقت مقرہ پر کر لینے سے جسمانی اور روحانی کیفیات میں قلبی سکون اورطمانیت کے عناصر افشاں ہو جایا کر تے ہیں یہی ہماری زندگی کے اصل مقاصد ہیں جنہیں ہم بھلائے بیٹھے ہیں ۔