میران شاہ (نامہ نگار) شمالی وزیرستان ایجنسی پاک افغان سرحد کے قریب افغانستان سے نیٹو افواج کی جانب سے 8 مارٹر گولے فائر کئے گئے جو پاکستانی علاقہ تحصیل غلام فقیرہ میں آ گرے۔ پاک فوج نے فوراً بھرپور جوابی کارروائی کی تاہم کوئی جانی مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔ادھر گزشتہ روز پاک افغان سرحد کے قریب نیٹو افواج 30 سے 35 تک گاڑیوں میں سوار فوجی بمعہ دو ہیلی کاپٹر زیرو پوائنٹ کے قریب اتر کر فوراً با¶نڈری لائن نقشہ نکال کر دیکھ رہے تھے کہ دوسرے جانب سیکورٹی فورسز نے ان کو آگے جانے سے منع کر دیا لیکن نیٹو افواج کے ساتھ بریگیڈئر کنڈی نے کہا کہ یہاں ہم کسٹم پوسٹ بنا رہے ہیں ہم نے اسلام آباد حکام کے ساتھ بات کی ہے سیکورٹی فورسز کی جانب سے بات چیت کے بعد وہ واپس افغانستان کے صوبہ خوست چلے گئے۔
ایرانی صدر کا دورہ، واشنگٹن کے لیے دو ٹوک پیغام؟
Apr 24, 2024