جناح اسپتال سے گرفتار جعلساز ڈاکٹر عائشہ ریمانڈ پر جیل حوالے
کراچی (وقائع نگار) جناح اسپتال کے گائنی وارڈ سے گرفتار جعلساز لیڈی ڈاکٹر عائشہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ سائوتھ کی عدالت نے ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔ ویمن پولیس اسٹیشن کی تفتیشی افسر نے عدالتی ریمانڈ کی درخواست کی تھی جس پر عدالت نے 26 مارچ تک جیل ریمانڈ دیتے ہوئے پولیس کو اسے جیل سے تفتیش کرنے کی اجازت دیدی۔ اس فیصلے کے خلاف ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او نے ڈسٹرکٹ سائوتھ کی سیشن عدالت سے رجوع کر لیا‘ عدالت نے مدعا علیہان کو آج طلب کر لیا۔ ملزمہ کے وکیل نے کہاکہ پولیس کا موقف غلط ہے میری موکلہ نے کوئی جعلسازی نہیں کی وہ ایک سال سے جناح اسپتال کے گائنی وارڈ میں ایک ڈاکٹر کے ساتھ اسسٹنٹ کے طور پر کام کر رہی تھی۔ جبکہ جناح اسپتال کی انتظامیہ نے اس کی تردید کر دی اور موقف اختیار کیا کہ یہ خاتون کل ہی اسپتال کے گائنی وارڈ میں دیکھی گئی جس کی سیکورٹی کے عملے نے رپورٹ کی اور ویمن پولیس کو طلب کر کے اسے حوالے کیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق گرفتاری کے وقت ملزمہ کے قبضے سے 3 موبائل فون برآمد ہوئے۔
جعلساز ڈاکٹر/ جیل حوالے