خیبرپختونخوا حکومت کی سرکاری ملازمین کی تنخواہیں مزید اضافے کیلئے مشاورت شروع

وفاقی بجٹ کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں مزید بڑھانے کیلئے مشاورت شروع کر دی ۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20سے 25فیصد اضافے کے لئے محکمہ خزانہ سے مشاورت کی گئی ۔وفاقی حکومت کی طرز پر خیبرپختونخوا حکومت بھی ملازمین کی پنشن میں پندرہ فیصد اضافے پر غور کر رہی ہے، مئی کو پیش کئے گئے بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں دس فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔ دس فیصد اضافے کے بعد صوبائی خزانے پر 35 ارب روپے کا بوجھ پڑا تھا، تنخواہوں اور پنشن میں وفاق کی طرز پر اضافے پر خزانے پر 76ارب کا بوجھ پڑے گا۔صوبائی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری کابینہ سے لئے جانے کا امکان ہے، تنخواہیں مزید بڑھانے کے معاملے پر اسمبلی اجلاس طلب کیا جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن