سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر زبیدہ جلال کیخلاف انتخابی عذرداری مسترد کردی
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سپریم کورٹ نے وفاقی وزیربرائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کی کامیابی کے خلاف دائر انتخابی عذرداری مسترد کردی، زبیدہ جلال کے مخالف امیدوار جان محمد دشتی نے دھاندلی کے الزامات عائد کئے تھے، جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔جان محمد دشتی کی درخواست پر سماعت کی تو درخواست گزارکے وکیل نے کہا کہ جولائی 2018 ء کے انتخابات میں زبیدہ جلال نے این اے 271 کیچ تربت کے حلقے میں دھاندلی کرائی، 47 پولنگ سٹیشنوں پر دھاندلی ہوئی، جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل نے آپ کی درخواست مسترد کر دی تھی، جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ آپ کا موکل 20 ہزار ووٹوں سے ہارا تھا، 20 ہزار کم مارجن نہیں ہوتا، آپ نے 47 پولنگ سٹیشنوں پر دھاندلی کا الزام لگایا لیکن گواہ صرف 9 پولنگ سٹیشنوں کے حوالے سے پیش کئے۔