وزیراعظم کا پمز ہسپتال کا اچانک دورہمریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں
اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے پیر کو پمز ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور مختلف شعبوں میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالہ سے وہاں پر داخل مریضوں سے معلومات حاصل کیں۔ عیدالاضحی کے موقع پر وزیراعظم نے ہسپتال میں کافی وقت گزارا۔ ہسپتال انتظامیہ نے انہیں مختلف شہروں سے علاج معالجہ کیلئے پمز ہسپتال لائے جانے والے مریضوں کی بڑی تعداد کو سہولیات کی فراہمی میں درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ عوام نے وزیراعظم کے اچانک دورہ پمز کو سراہا اور وزیراعظم عمران خان زندہ باد کے نعرے لگائے۔