موسمیاتی تبدیلی، کامرس، انفارمیشن براڈ کاسٹنگ ڈویژنوں کیلئے ترقیاتی فنڈز جاری
اسلام آباد (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 52 کروڑ 97 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ پلاننگ کمشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے گرین پاکستان پروگرام کے لئے 39کروڑ 33لاکھ، لینڈ مینجمنٹ پروگرام کے لئے ایک کروڑ 62 لاکھ ، اسلام آباد میں بوٹینیکل گارڈن بائونڈری وال کی تعمیر کے لئے 97لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔ وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں کامرس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک28 کروڑ50 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔