ڈسٹرکٹ بار خانیوال کی کرکٹ ٹیم نے چیچہ وطنی بار کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
خانیوال ( نمائندہ نوائے وقت ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خانیوال کرکٹ ٹیم نے چیچہ وطنی بار کرکٹ ٹیم کو 7وکٹوں سے ہرا دیا ، چیچہ وطنی بار کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کرمقررہ 25 اوورز میں 214رنز بنائے ، آصف کمبوہ نے 51 رنزاور کپتان احسان قادر بابر نے 43رنز بنائے خانیوال بار کی جانب سے شوکت رمضان ساندی، آصف شاہ، رانا انیس اور محمد ایوب نے 2،2 کھلاڑی آئوٹ کیے وقفے کے بعد خانیوال بار نے مقررہ ہدف 3وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا محمدجاوید نے شاندار 140رنز بنائے کپتان آصف شاہ25رنز اور رضوان شوکت نے24رنز بنائے چیچہ وطنی بار کی جانب سے اسدعباس شاہ اور محمد علی نے 1،1کھلاڑی آئوٹ کیے یہ میچ رائے علی نوازسٹیڈیم چیچہ وطنی میں کھیلا گیا۔