نوشہرہ ورکاں : لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 13 دکانیں سیل‘ ہزاروں روپے جرمانہ
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کے دوران انتظامیہ اور تاجروں میں آنکھ مچولی جاری ہے دکاندار دکانوں کے باہر موجود ہوتے ہیں اور گاہکوں کے آنے پر شٹر کھول کر انہیں دکانوں میں بند کر کے سامان فروخت کرتے ہیں گزشتہ روز شہزاد احمد نیوٹریشن سپروائزر اور اکرام اللہ سندھو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 13 دکانیں سیل، 26 ہزار روپے جرمانہ اور 7 افراد کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے استغاثہ تھانے بھیجے ہیں ۔