سعودی عرب میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کے امید افزا نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق وزارت صحت نے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1911 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس سے 2520 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔وبا کے آغاز سے لے کر اب تک کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15ہزار 257 تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں پہلی مرتبہ کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے دن رات کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
ایرانی صدر کا دورہ، واشنگٹن کے لیے دو ٹوک پیغام؟
Apr 24, 2024