Waqt News
Monday | March 27, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • شہزادہ محمد بن سلمان کا مسجد نبوی کا دورہ، روضہ رسول پر حاضری
  • سعودی حکومت نے حرمین شریفین میں تصویر کشی کے متعلق نئی ہدایات جاری کردیں
  • او آئی سی کی فلسطین میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کی شدید مذمت
  • تیونس کے قریب ایک اور کشتی ڈوبنے سے 19افریقی تارکین وطن ہلاک
  • پاکستان میں فسطائیت عروج پر ہے:اسد عمر 

پیر، 20 شعبان المعظم، 1444ھ، 13 مارچ 2023ئ

Mar 13, 2023 8:27 AM, March 13, 2023
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
پیر، 20 شعبان المعظم، 1444ھ، 13 مارچ 2023ئ

عالمی شہرت یافتہ مصنف کا غلط نام لینے پر مریم نواز کا دفاع

اب ہر کوئی ماہر لسانیات تو نہیں ہوتا کہ اہل زبان کی طرح درست لہجے میں اور تلفظ میں بات کرے۔ بڑے بڑے دانشور اور عالم بھی جب دوسری زبان کا کوئی لفظ یا جملہ بولتے ہیں تو صحیح تلفظ ادا نہیں کر پاتے یوں وہ لفظ کچھ سے کچھ بن جاتا ہے مگر سچ کہیں یہ غلط تلفظ بھی کانوں کو برا نہیں لگتا۔ کسی شاعر نے اسی طرح ٹھہر ٹھہر کر توڑ کر فقرہ یا لفظ ادا کرنے پر کیا خوب کہا ہے۔ 

 پہلے اس نے مس کہا پھر تق کہا پھر بل کہا 

اس طرح ظالم نے مستقبل کے ٹکڑے کر دیئے

شہزادہ محمد بن سلمان کا مسجد نبوی کا دورہ، روضہ رسول پر حاضری

مریم نواز نے برازیل کے عالمی شہرت یافتہ مصنف اور دانشور ”پا و¿لوکوئیلو کا نام غلط تلفظ کے ساتھ ادا کیا۔ پھر کیا تھا۔ مخالفین نے سوشل میڈیا پر انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔ کوئی کہنے لگا محترمہ کون سے مصنفین کو پڑھتی ہیں۔ کوئی بولا یہ کون سا نیا مصنف آ گیا ہے۔ مگر ان سب کو اس وقت خاموش ہونا پڑا جب الکیمسٹ جیسی شہرہ آفاق کتاب کے لکھنے والے ”پا و¿لو کوئیلیو“ نے ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ خود بھی اکثر غیر ملکی ناموں کا تلفظ درست ادا نہیں کر پاتے اس لئے ایسی باتوں پر تنقید کرنا درست نہیں۔ اب اس طرح خود بخود بیٹھے بٹھائے مریم نواز اپنی غلطی کی بدولت عالمی سطح پر پہچانی جانے لگیں اور ایک عالمی مصنف نے ان کے حق میں بات کی۔ ایسا بہت کم ہوتا ہے۔ اب دیکھتے ہیں مخالفین اس بات کا کسی عالمی سازش کے ساتھ تانا بانا کس طرح جوڑتے ہیں۔ یہ ان کے عقل کا امتحان ہے اور اس بھی کوئی سازش قرار دی کر سرخرو ہوں۔

سعودی حکومت نے حرمین شریفین میں تصویر کشی کے متعلق نئی ہدایات جاری کردیں

 ٭٭٭٭٭

بدمعاش مافیاز نے ازخود سرنڈر کرنا شروع کر دیا ہے‘ سی سی پی او

ویسے تو لاہور پولیس کے سربراہ کا حق ہے کہ وہ جنگل کے بادشاہ کی طرح جو چاہے کہیں بھی انہیں کون روک سکتا ہے مگر کم از کم بدمعاش مافیاز کے حوالے سے ایسی بات تو نہ کریں جس پر عوام کو بلاوجہ غصہ آنے لگے۔ عوام کا تو روزانہ گلی کوچوں میں سڑکوں بازاروں میں اس مافیاز سے کسی نہ کسی شکل میں سامنا رہتا ہے۔ شریف لوگ سر جھکا کر ان کی کینہ توز نظروں سے نظریں چرا کر یا ان کے جملوں پر کان بند کر کے گزرنے میں ہی عافیت محسوس کرتے ہیں۔ بدمعاشی اب صرف یہ نہیں رہی کہ بندہ دوچار کن ٹٹے بٹھا کر بیچ سڑک کے یا محلے کے تھڑے پر منڈلی لگائے بیٹھ کر اپنی دھاک جمائے یا گراری والا مچھلی چاقو کٹ کٹ کھول کر بند کرے۔ پیسے والے لوگوں اور دکانداروں سے غنڈہ ٹیکس لے۔ اب زمانہ بدل گیا ہے اور بدمعاشی کا فن مزید نکھارتا جا رہا ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ اب ہر ٹڈا۔ چوزہ، اور تیلی پہلوان چور بازار سے ناجائز پستول خرید کر نیفے میں اڑ س لیتا ہے اور یہ آوارہ مشٹنڈا ہر شریف شہری کو تنگ کرتا ہے۔ گلی محلے کے یہ لوفر لونڈے منشیات فروشی بھی کرتے ہیں اور چوری چکاری کے ساتھ ساتھ ڈاکے بھی ڈالتے ہیں۔ اگر یہ سلسلہ بند نہ سہی صرف تھم ہی جاتا تھوڑی دیر کے لیے تو لوگ سی سی پی او کی بات پر یقین کر لیتے مگر افسوس ایسا کچھ بھی نہیں ہو رہا۔ خدا جانے لاہور پولیس کے سربراہ کو یہ خواب کیسے آ گیا۔ انہیں کس نے رات کو اس حوالے سے کوئی حسین سپنا دکھایا کہ انہیں لگ رہا ہے کہ بدمعاش مافیاز نے ان کے آگے ہاتھ جوڑ دئیے ہیں اور شہر میں چاروں طرف امن و سکون کا دور دورہ ہے۔ صاحب عالم آنکھیں کھول کر دیکھیں شہری آج بھی بدمعاشوں کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں اور پولیس کیا کر رہی ہے۔ آپ سے زیادہ بہتر کون جانتا ہے۔ 

او آئی سی کی فلسطین میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کی شدید مذمت

٭٭٭٭٭

سعودی عرب ایران میں سفارتی تعلقات کی بحالی اسرائیل کے لیے بڑا دھچکا 

صرف اسرائیل کے لیے ہی نہیں بلکہ اس کے سرپرست امریکہ کے لیے بھی یہ بہت بڑا صدمہ ہے۔ چین نے جس خاموشی کے ساتھ مسلسل متحرک خارجہ پالیسی کی بدولت مسلم دنیا کے دو بااثر اور تیل کی پیداوار میں مرکزی حیثیت رکھنے والے ممالک میں غلط فہمیوں اور ناراضگی کو دور کر کے انہیں ایک مرتبہ پھر دوستی کی راہ پر گامزن کر دیا اس سے دنیا میں چین کی سفارتی کامیابی کی دھاک بیٹھ گئی ہے اور بہت سے ممالک اس سے متاثر بھی ہوں گے۔ یوں مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اثر و رسوخ کم ہو سکتا ہے۔ عرب ممالک ہی نہیں دیگر امریکی دوست ممالک پر اس کی گرفت ڈھیلی ہو سکتی ہے اور وہاں اب چینی اثر و رسوخ بڑھ رہا ہے۔ امت مسلمہ ویسے بھی جسد واحد کی طرح ہے بلکہ ہاتھ کی مٹھی کہیں تو زیادہ بہتر ہے جس کی انگلیاں جدا جدا سہی مگر جب یہ بند ہو کر مکے کی شکل اختیار کر لیں تو یہ مکا دشمن کا منہ ہی نہیں اس کے دانت بھی توڑ دیتا ہے۔ اسرائیل مشرق وسطی میں اسی مکے سے خوفزدہ ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اسلامی اتحاد اس کی موت ہے۔ جس سے بچنے کے لیے وہ امریکہ کے دامن میں چھپا رہتا ہے جو آہنی دیوار بن کر اسے ہر مشکل سے بچاتا ہے۔ مگر اب آہستہ آہستہ یہ آہنی دیوار بھی دیوار برلن ثابت ہونے لگی ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ امت مسلمہ بقول شاعر مشرق 

تیونس کے قریب ایک اور کشتی ڈوبنے سے 19افریقی تارکین وطن ہلاک

ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لیے 

نیل کے ساحل سے لے کر تابخاک کا شغر 

جسد واحد بن جائیں اور اس کے ساتھ ہی انہی کے فرمودات کے مطابق 

تہراں ہوں اگر عالم مشرق کا جنیوا 

شاید کرہِ ارض کی تقدیر بدل جائے 

لگتا ہے تقدیر بدلنے کا ان کا یہ خواب جلد یا بدیر پورا ہونے والا ہے۔ 

٭٭٭٭٭

پشاور ، بی آر ٹی کو 2 سال میں 6 ارب 35 لاکھ کا نقصان 

جب سے یہ منصوبہ بنا ہے خیبر پی کے گورنمنٹ کے لیے پہلے تو بدنامی کا باعث بنا اب خسارے کا باعث بن رہا ہے۔ کہتے ہیں ناں ”ہونہار بروا کے چکنے چکنے پات“ تو اسکی وجہ بھی یہی ہے جیسے بچہ اپنا پالنے میں اپنی حرکات و سکنات کی وجہ سے اپنا پہچان بناتا ہے۔ اسی طرح اس بی آر ٹی کے منصوبے نے اپنے وجود میں آنے کے ساتھ ہی نقصانات کا کھاتہ ایسے کھولا کہ آج تک اس سبز قدم منصوبے کی وجہ سے خیبر پی کے کی حکومت کو فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہی ہوا ہے۔ پہلے تو کئی سال زیر التوا ہی رہا ہر سال اس کی لاگت بڑھتی رہی۔ خدا خدا کر کے شروع ہوا تو ابتدائی لاگت کئی سو فیصد زیادہ بڑھ چکی تھی۔ پھر یہ مقررہ عرصہ تعمیر میں بھی یہ مکمل نہ ہو سکا ”مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی“

پاکستان میں فسطائیت عروج پر ہے:اسد عمر 

نہ خیبر پی کے کی گڈگورننس کام آئی نہ اس وقت کی مرکزی حکومت کی نگاہ التفات۔ کسی ضدی بگڑے بچے کی طرح یہ منصوبہ سفید ہاتھی بن کر خزانہ نگلتا رہا۔ بڑی مشکل سے اسے شروع کیا گیا تو اتفاقی حادثات اور آتشزدگی کے واقعات نے یورش کی۔ اس سے جان چھوٹی تو اب پتہ چلا ہے کہ یہ مسلسل خسارے میں وہ بھی بدترین خسارے میں جا رہا ہے۔ حکومتی رپورٹ کے مطابق بی آر ٹی (میٹروبس) سے 2 سال میں 6 ارب 35 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے یہ ”کھایا پیا کچھ نہیں گلاس توڑا بارہ آنے“ کی عملی شکل اختیار کر گیا ہے۔ پنجاب کے لوگ شکر کریں کہ ان کی میٹرو بس المعروف جنگلہ بس سروس ابھی تک تمام تر بدحالی کے باوجود غریبوں کے لیے باعث رحمت ہے۔ 

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • کینسر کی تشخیص کے بعد جیل میں قید سدھو کیلئے اہلیہ کا جذباتی ...

    Mar 25, 2023 | 14:02
  • امریکی صدر کا ایران کے حق میں بڑا اعلان

    Mar 25, 2023 | 13:42
  • فکر مند صدر پاکستان! بے رحم سیاست

    Mar 25, 2023
  • پاکپتن : جائیداد کا تنازع ، بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد ...

    Mar 25, 2023 | 14:16
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • سعودی حکومت نے حرمین شریفین میں تصویر کشی کے متعلق نئی ...

    Mar 26, 2023 | 18:30
  • او آئی سی کی فلسطین میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے ...

    Mar 26, 2023 | 18:27
  • تیونس کے قریب ایک اور کشتی ڈوبنے سے 19افریقی تارکین وطن ہلاک

    Mar 26, 2023 | 18:22
  • پاکستان میں فسطائیت عروج پر ہے:اسد عمر 

    Mar 26, 2023 | 18:17
  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے محمد نواز کو افغانستان کے خلاف ...

    Mar 26, 2023 | 18:13
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • پاکستان پر رحم کریں!!!!!

    Mar 26, 2023
  • فکر مند صدر پاکستان! بے رحم سیاست

    Mar 25, 2023
  • بھونچال رات، چاند رات 

    Mar 24, 2023
  • پیارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلّم کی پیاری پیاری ...

    Mar 24, 2023
  • آئین کی ’’بے توقیری‘‘ کا رونا 

    Mar 24, 2023
  • 1

    صدر مملکت کا وزیراعظم کو مراسلہ اور اسکے مضمرات

  • 2

    آئی ایم ایف کو  ”انف از انف “ کہنے کی ضرورت

  • 3

    تھرڈ آپشن سے بچنے کیلئے سیاسی قیادتوں کی بصیرت کا امتحان 

  • 4

    کفایت شعاری مہم اور افسران کی گاڑیاں

  • 5

    موسمیاتی تبدیلیاں اور  کرۂ ارض کا مستقبل

  • 1

    اتوار ، 4 رمضان المبارک ، 1444ھ، 26 مارچ 2023ئ

  • 2

    ہفتہ ‘  3  رمضان  المبارک  1444ھ‘  25  مارچ 2023ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • قومی اسمبلی کا فورم چھوڑکر کیا ملا

    Mar 26, 2023
  • پانی کا عالمی دن اور پاکستان

    Mar 26, 2023
  • چومکھی لڑائیاں

    Mar 26, 2023
  • مفت آٹا.... سیاسی رشوت، سہولت یا مصیبت

    Mar 26, 2023
  • ”اس بار،ثواب کو ضرب دیجیے“

    Mar 26, 2023
  • جیت عمران کی ہوگی 

    Mar 26, 2023
  • اردو، بانیانِ پاکستان کی نظر میں 

    Mar 26, 2023
  • جمہوری تماشا

    Mar 26, 2023
  • یہ کیاہورہا ہے؟

    Mar 26, 2023
  •  مضر صحت دودھ اور محکمہ فوڈ اتھارٹی

    Mar 26, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    روزہ کی فرضیت 

  • 2

    استقبالِ رمضان 

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 3

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 4

    فرمان قائد

  • 1

    نیاز مانہ نئے صبح و شام پیدا کر

  • 2

    بانگ درا

  • 3

    ازخطبات اقبال

  • 4

    ضرب کلیم 

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group