زوردار خراٹے لینے والے جلد بوڑھے ہو جاتے ہیں: نئی تحقیق
بیجنگ (نیٹ نیوز) بیشتر افراد سوتے وقت خراٹے لیتے ہیں، حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ خراٹے آہستہ لئے جائیں یا زوردار ، دونوں صورتوں میں انسان جلد بوڑھا ہو جاتا ہے۔ مغربی چین کے سائنسدانوں نے اپنی تازہ ترین تحقیقی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ زور دار خراٹے لینے والے افراد جلد بوڑھے ہوجاتے ہیں کیونکہ خراٹے لینے سے انسان کے ڈی این اے کو نقصان پہنچتا ہے۔