نوازشریف پر جوتا پھینکنے والوں کا یوم حساب قریب ہے‘ نعمان ہاشمی/ محمد جاوید میاں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے نائب صدور نعمان ہاشمی اور محمد جاوید میاں‘ عمر بٹ نے لاہور میں جامعہ نعیمیہ کے تکلیف دہ اور غیر اخلاقی واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس نوازشریف کے بونے سیاسی مخالفین اور حسد و حسرت زدہ لوگ انتہائی اوچھی حرکتوں پر اتر آئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ واقعہ کے ذمہ دار جو بھی ہیں ان کا یوم حساب قریب ہے۔